ملک اشرف:لاہورہائیکورٹ کا سموگ سے تدارک بارےگزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون ودیگر کی درخواستوں پر3صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
لاہورہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا کہ 1موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکولز بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے انتظامات کریں ،محکمہ سکول ڈیپاٹمنٹ سکولز کو سکول بسوں کا انتظام نہ کرنیوالوں کو فائنل نوٹس جاری کرے۔
عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے سکولز کو سیل کردیا جائیگا، ایڈووکیٹ جنرل نےبتایاکہ فصلوں کی باقیات جلانیوالوں کیخلاف مقدمات درج کیےجارہے،فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے احکامات نہ ماننے پر پٹواری جڑانوالہ کو معطل کردیا ،محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں شروع کردیں۔