دیدار سےمحبت، شادی کیوں نہ ہوسکی؟سابق کرکٹر عبدالرزاق نے راز فاش کردیا

25 Nov, 2024 | 10:42 AM

ویب ڈیسک: پاکستانی سابق کرکٹر عبدالرزاق نے فلمی اداکارہ و تھیٹر ڈانسر دیدار کے ساتھ ہونے والی محبت اور پھر دوری کے بارے میں کھل کر بتادیا۔

تفصیلات کےمطابق کرکٹ کی دنیا میں نام کمانے والے سابق کھلاڑی   عبدالرزاق خوشگوار ازدواجی زندگی جی رہے ہیں جن کے بچے بھی بے انتہا ٹیلنٹڈ ہیں لیکن  جب ان کا کیریئر عروج پر تھا تو یہ خبریں تھیں کہ ان کے تعلقات اسٹیج ڈانسر و اداکارہ دیدار سے ہیں لیکن اس وقت ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی لیکن گزشتہ سال سابق کرکٹر نے مذکورہ معاملے پر بات کی تھی اور ان باتوں کی تصدیق کردی تھی۔

عبدالرزاق نے مشہور سپورٹس اینکر شعیب جیٹ کے شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے   دیدار کے لیے اپنی بے محبت کا اظہار کیا تھا، رزاق کا کہنا تھا کہ ’ہم دونوں کی بہت زیادہ اچھی دوستی ہو گئی تھی اور ہم نے شادی کا فیصلہ بھی کر لیا تھا لیکن میں نے دیدار کو اس فیصلے کے لیے 6 مہینے دیے تھے اور مجھے یہ بھی پتا تھا کہ اس کی طرف سے جواب کیا ملے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ 'دراصل میں چاہتا تھا کہ دیدار فلم انڈسٹری اور تھیٹر ڈانس کو چھوڑ دیں کیونکہ یہ میری فیملی کی جانب سے قبول نہیں کیا جائے گا، لیکن وہ اپنا کیریئر اور فلم انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتی تھیں۔

اس لیے میں نے ان کو کہا کہ تمہارے اس پروفیشن سے وابستہ ہوتے ہوئے میرا تمہارے ساتھ ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل ہو جائے گا کیونکہ میرا تعلق ایک کنزرویٹو فیملی سے ہے اس لیے ہم دونوں نے اپنا تعلق توڑ لیا، محبت ایک بے انتہا خوبصورت احساس ہے'۔

دوسری جانب دیدار بھی عبدالرزاق سے اپنی منگنی کے بارے میں بات کر چکی ہیں کہ ’ ان دونوں کے درمیان معاملات درست نہ ہو سکے‘ لیکن وہ عبدالرزاق کا بے انتہا احترام کرتی ہیں'۔

مزیدخبریں