ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ٹی آئی  احتجاج،دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 90 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار ،مقدمات درج

 پی ٹی آئی  احتجاج،دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 90 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار ،مقدمات درج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کال کے بعد احتجاج کے دوران شہر میں پولیس نے دفعہ 144کیخلاف ورزی پر 90 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار کر کے مقدمات درج لیے۔مقدمات میں پولیس مقابلوں کی دفعات بھی شامل ہیں،پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ہربنس پورہ، مزنگ، اسلام پورہ، لاری اڈا۔قلعہ گجر سنگھ، شفیق آباد، جوہر ٹاؤن ، گرین ٹاؤن ، مناواں اور ڈیفینس سی میں مقدمات درج ہوئے

گرفتار ملزمان میں رانا ضمیر ، رانا احسان، ایم پی اے حافظ ذیشان، عرفان، حضرت گل، نعیم بادشاہ، عنصر، امداد، سلمان، فیض، ارشد، عثمان، شرافت، سنیل، وقاص، شبیر، عثمان، اسرار، وقار، فیاض، حمزہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے لاری اڈا کے قریب پولیس پارٹی پر پتھراو کیا،اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، موبائل وڈیوز اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔