ویب ڈیسک:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے کیسز میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا اور 2کا بلوچستان سے ہے، مزید 4 کیسز کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس سے قبل ملک میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے تھے، پولیو سے متاثر ہونے والے 2 بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔
ذرائع وزارت صحت کا بتانا ہےکہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ خزانہ نے پولیو مانیٹرنگ سسٹم کے لئے ڈھائی کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں۔نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لئے 75 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔
محکنہ خزانہ نے محکمہ ہیلتھ کو یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔