ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے کن کن شہروں میں بند؟ کب کھلیں گے؟

 تعلیمی ادارے کن کن شہروں میں بند؟ کب کھلیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی/ ارشاد قریشی/عیسیٰ ترین: وفاقی دارالحکومت میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، اسلام آباد ، راولپنڈی اور مری میں آج تمام تعلیمی ادارے بند کیا گیا جبکہ بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہے، اسلام آباد ، راولپنڈی اور مری میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ذرائع ابلاغ کے کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ نے مری کے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ نوٹی فکیشن جاری کیا،ڈی سی مری کا کہناتھا کہ ضلع مری میں کل تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند ہیں۔

صدر شمالی پنجاب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ابرار احمد خان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کل راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

تعلیمی اداروں کو دوبارہ کب کھولا جائے گا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ حکومتی احکامات پر عملدآمد کو یقینی بنانے کے لئے تیار ہیں، جیسے ہی وفاق کی جانب سے احکامات جاری ہوں گے تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب پہیہ جام ہڑتال کے باعث بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند ہیں،پہیہ جام ہڑتال کی کال مغوی کمسن طالب علم کی عدم بازیابی کے خلاف دی گئی ہے۔
سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے،محکمہ تعلیم کا اپنے گزشتہ روز کے بیان میں کہنا تھا کہ ہڑتال کی کال کی وجہ سےسکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔