ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی آلودگی میں کمی، محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

فضائی آلودگی میں کمی، محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کومل اسلم: فضائی آلودگی میں کمی آنے لگی، لاہور دنیا میں پانچویں نمبر پر  آلودگی کی فہرست میں سر فہرست ہے، لاہور میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فضائی آلودگی میں کمی آنے لگی،ائیر کوالٹی انڈیکس 254 ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر براجمان ہے،ملتان 245 ، ہری پور 158 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ،یو ایس قونصلیٹ 289, غازی روڈ 274 ، جوہر ٹاؤن 242 ، عسکری ٹین 241 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، لاہور شہر کا پارہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔