ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈُو نہ ڈائی احتجاج کی کوشش ہزاروں بچوں کی تعلیم کا ایک اور دن کھا گئی، آج بھی چھٹی!

 ڈُو نہ ڈائی احتجاج کی کوشش ہزاروں بچوں کی تعلیم کا ایک اور دن کھا گئی، آج بھی چھٹی!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اڈیالہ جیل میں قید ایک سیاسی جماعت کے بانی کی رہائی کے لئے "دو آر ڈائی احتجاج" کی قیمت راولپنڈی، اسلام آباد کے ہزاروں سٹوڈنٹس کو تعلیم کے کئی قیمتی دن ضائع ہونے کی صورت میں چکانا پڑ رہی ہے۔ آج 25 نومبر کو بھی اسلام ااباد کے تمام سکول، کالج اور یونی ورسٹیاں بند رکھے جائیں گے کیونکہ اسلام آباد سے کچھ فاصلے پر موٹر وے پر ایک قافلہ جس نے  24 نومبر کو اسلام آباد میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اور عدالتِ عالیہ کی حکم عدولی کرتے ہوئے گھس کر "احتجاج" کرنا تھا وہ 25 نومبر کو بھی یہ ہی کوشش جاری رکھے گا۔ اس قافلے ساتھ کسی ٹکراؤ کے خدشات کے دوران سٹوڈنٹس کو  ان کے گھروں تک محدود رکھا جائے گا جس کی غرض سے جڑواں شہروں کی الگ الگ انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن کل اتوار کے روز ہی جاری کر دیئے تھے۔ 
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکم نامےکا اطلاق اسلام آبادکے تمام تعلیمی اداروں پرہوگا۔   وفاقی دارالحکومت میں کل  تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ  تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے بھی تمام تعلیمی اداروں کو کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی جو پنجاب صوبہ کی عمل داری مین آتا ہے، یہاں کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔