ابوظہبی پولیس نے ربی کے قتل میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا

25 Nov, 2024 | 01:23 AM

Waseem Azmet

سٹی42: ابوظہبی میں  جمعرات کے روز اغوا کے بعد قتل ہونے والے ربی  زوی کوگن کے قتل کے شبہ میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔  تاہم وزارتِ داخلہ یہ  تصدیق کی ہے کہ  چباد ربی زوی کوگن کے قتل کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

جمعرات کو اپنے گروسری سٹور سے واپس جاتے ہوئے اغوا ہونے والے ربی کوگن کی لاش ہفتے کے روز ملی تھی۔ اسرائیل کے حکام کے ساتھ مولدوویا کی ھکومت بھی ربی کوگن کے قتل کے بعد ابوظہبی کے حکام پر ان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے کیونکہ مقتول دو ملکوں کے شہری تھے۔ 

 
یو اے ای کی  وزارت داخلہ نے اس  قتل پر انتہائی سنجیدگی سے کارروائی کی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے بعد بیان جاری کیا ہے کہ سوسائٹی کو غیر مستحکم  کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف تمام قانونی اختیارات استعمال کیے جائیں گے۔

اسرائیل کی انٹیلی جنس کمیونٹی اس قتل میں ایران کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، ابتدا مین بتایا گیا تھا کہ ربی کوگن کو جن تین لوگوں نے اغوا کیا وہ ازک باشندے تھے اور وہ ان کو قتل کرنے کے بعد ترکی جا چکے ہیں۔ اب یہ سامنے آیا ہے کہ ابوظہبی پولیس نے تین ہی افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

مزیدخبریں