ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’کہیں نہیں جا رہا نماز پڑھ کر پھر آتے ہیں‘، علی امین کارکنوں سے اجازت لے کر ریسٹ ایریا میں چلے گئے

’کہیں نہیں جا رہا نماز پڑھ کر پھر آتے ہیں‘، علی امین کارکنوں سے اجازت لے کر ریسٹ ایریا میں چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے موٹر وے پر اپنے قافلہ کو ایک ریسٹ ایریا میں روک لیا اور گاڑی کو سڑک سے ریسٹ ایریا میں لے جانے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ آئے وہئے بانی کے دیوانے غصے میں آ گئے اور ان کی گاڑی کو گھیر کر نعرے لگانے لگے۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر موجود ایک ویڈیو کلپ میں دکھائی دینے والے کچھ درجن کارکنوں نے علی امین کی گاڑی گھیر کر کہا،   اڈیالے جانا ہے، اس ضد کو دیکھ کر علی امین گنڈا پور نے کہا، میں کہیں نہیں جا رہا،ریسٹ ایریا میں جاکر وضو کرتے ہیں نماز پڑھتے ہیں پھر آتے ہیں۔

علی امین کی اپنے  کارکنوں سے تکرار کی ویڈیو  ایک پر وائرل ہوگئی۔ معمولی تکرار کے بعد علی امین کی گاڑی کو گھیرنے والے لوگوں نے انہین ریسٹ ایریا جانے کی اجازت دے دی۔ 

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پختونخوا کے تمام شہروں سے کئی ہزار افراد کو اکٹھا کر کے اسلام آباد کی طرف روانہ ہونے میں ہی بہت لیٹ ہو گئے تھے۔ 24 نومبر کو  "ڈو آر ڈائی احتجاج" کرنا تھا لیکن چوبیس نومبر کے کیلنڈر پر خاتمہ تک وہ پختونخوا کی حدود سے پنجاب کی حدود مین ہی داخل نہیں ہو پائے تھے۔  پی ٹی آئی کا قافلہ حضرو انٹرچینج تک پہنچا ہے۔  اس قافلے میں بشریٰ بی بی بھی ایک لگژری گاڑی میں موجود ہیں۔