آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار ہوگیا، آدھا بھاگ گیا، مریم اورنگزیب

25 Nov, 2024 | 12:24 AM

Waseem Azmet

  پنجاب   کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا، آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار ہوگیا، آدھا بھاگ گیا۔

چوبیس نومبر کو "ڈو آر ڈٓئی احتجاج کی فائنل کال" کے ناکام ہونے کے متعلق مریم اورنگزیب کا بیان کیلنڈر پر تاریخ تبدیل ہونے کے بعد آیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں پناجب اور  لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فساد کی کوششوں کو نظر انداز کر دیا۔

مریم اوربگزیب نے کہا  کہ  فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا، عوام نے مسترد کر دیا، کہا تھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں۔ 
  مریم اورنگزیب نے کہا کہ  پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں۔   بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں، جلد علی امین گنڈا پور کے بھی غائب ہونے کی خبر آئےگی۔

رمریم اورنگزیب نے کہا،  فتنہ جیل میں بند ہے، پہلے ملک لوٹنے  پرکمر بستہ  تھا، اب فساد پھیلانے پر۔ آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار ہوگیا، آدھا بھاگ گیا۔ آج کے بعد انقلاب کا تماشہ بند ہوگا، لیکن ہیں بڑے بے شرم اِن کا کوئی پتہ نہیں۔

مزیدخبریں