سٹی42: پی ٹی آئی کے اسلام آباد پر دھاوے کو روکنے کے لئے پاکستان ریلوے کو بھی راولپنڈی کے لئے اپ اور ڈاؤن سائیڈز سے آنے والی تمام ٹرینیں بند کرنا پڑ گئیں۔
پاکستان ریلوے نے رراولپنڈی کے لئے لاہور،اور پشاور کسے چلنے والی تمام ٹرینیں اتوار کے روز بند رکھیں۔
ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ اتوار کے روز جن ٹرینوں کے لئے مسافروں نے ٹکٹ خرید رکھے تھے انہیں ٹرینوں کی روانگی کا پروگرام منسوخ ہونے کے بعد پورے پیسے واپس کر دیئے گئے۔ ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کو ٹکٹ دکھا کر پوری رقم واپس کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق ملتان اور فیصل آباد سے بھی راولپنڈی کی ٹرین سروس بروک دی گئی ہے ، اتوار 24 نومبر کو ہونے والی تمام 25 ٹرینوں کی بکنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں پر قائم عارضی بکنگ کاؤنٹرز پر مسافروں کو فوری رقم کی واپسی کی پیشکش کی جا رہی ہے، اسٹیشنوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔