دُرِ نایاب: پنجاب بھر کے 25 لاکھ پرائیویٹ سی سی ٹی وی کیمروں کی میپنگ کے پراجیکٹ کا آغاز ہو گیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پروجیکٹ کا افتتاح کردیا ۔
ڈیجٹیل مانیٹرنگ اور کرائم کنڑول کے لئے لاہور میں 4لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سیٹی اتھارٹی کینٹین کی اپ گریڈیشن اور ان ڈور گیمنگ پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔
محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔ان کے دریافت کرنے پر 23,24 اور 25نومبر کا اے کیوای ڈیٹا پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے آفس میں خصوصی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں اضلاع اور تحصیلوں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ ڈی ای سی تھری کی اصولی منظوری دی گئی۔
اضلاع اور تحصیلوں میں ڈیجیٹل نگرانی، ای چالان، ٹریفک کنٹرول اور چہروں کی شناخت بھی کی جا سکے گی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےپہلے فیز میں ڈی ای سی تھری پراجیکٹ کیلئے شہروں کے انتخاب کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں فیصل آباد، گوجروانوالہ،راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر 60کیمرے لگا کر ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔ لاہور کے زیر تکمیل 7میگا پراجیکٹ پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی کینٹین اور کچن کا بھی معائنہ کیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سی سی پی او، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے