دو افراد نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی

25 Nov, 2023 | 06:05 PM

اسرار خان: شہر لاہور میں خودکشی کے مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں۔

خودکشی کا پہلا واقعہ باٹاپور گاؤں میں پیش آیا، جہاں 36 سالہ شبیر نے اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس کے مطابق متوفی ذہنی مرض میں مبتلا تھا، جس نے ڈپریشن کے باعث اپنی جان لی۔  تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

خودکشی کا دوسرا واقعہ رائیونڈ سٹی کے علاقہ فضل آباد میں پیش آیا، جہاں 23 سالہ غضنفر کا اپنے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ نوجوان دلبرداشتہ ہو کر چلتی ریل گاڑی کے آگے کود گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔  پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ 

مزیدخبریں