ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبح  میں وزیراعظم تھا شام کو ہائی جیکر بنادیا گیا۔سمجھ نہیں سکا کہ کیوں جیل دیکھنا پڑی، نواز شریف

Nawaz Sharif meeting, Sialkot Chamber of Commerce and Industry, delegation, Mian Nawaz Sharif, MNS, PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ صبح  میں وزیراعظم تھا شام کو ہائی جیکر بنادیا گیا۔سمجھ نہیں سکا کہ کیوں جیل دیکھنا پڑی۔مریم نوازسرکاری عہدہ نہ رکھنے کے باوجود جیل گئیں۔ میاں نواز شریف نے یہ باتیں سیالکوٹ  چیمبر آف کامرس کاینڈ انڈسٹریز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
وفد میں شامل تاجروں ور صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے جیل نہیں دیکھی، میں نے دو بار جیل دیکھی ہے،سمجھ نہیں سکا کہ کیوں جیل دیکھنا پڑی، مریم نوازسرکاری عہدہ نہ رکھنے کے باوجود جیل گئیں، 

 نوازشریف نے کہا کہ پتہ نہیں میں، خواجہ آصف، احسن اقبال کیوں جیل گئے، کوشش کی گئی مجھے سزائے موت ہوجائے۔ ہمارےبہت سےلوگ بغیروجہ کےجیل میں ڈالے گئے۔

نوازشریف نے کہا کہ سیالکوٹ موٹروے کو بہت آگے ہونا چاہئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی بہت پریشان ہے۔ دھرنوں کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا۔ گالم گلوچ کے کلچر نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا۔ ہنستا بستا پاکستان کو بضض اور حسد نکالنے والوں کے حوالے کیا گیا۔
  نواز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ  ہمیں گرا کر جسے لایاگیا وہ خود نہیں آیا ، اسے لایا گیا ۔جہاں ٹانگیں کھچنی جائیں وہاں ملک آگے کیسے بڑھ سکتا ہے ۔
  نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج 50 ہزار ماہانہ کمانے والے کا بھی گزارہ نہیں ہوسکتا، آج کے دور میں چار بچے ہوں اور کرائے کا مکان ہو تو ایک لاکھ ماہانہ کمانے والے کا بھی گزارہ نہیں ہے۔ ہم نے  اپنے دور میں ملک میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔آج کوئی دشمن میلی آنکھ سے ہماری طرف نہیں دیکھ سکتا۔ ہماری حکومت میں اسٹاک ایکس چینج اور زرمبادلہ ریکارڈ سطح پر تھے۔
ورلڈ بینک سمیت عالمی ادارے ہماری پالیسیوں کی تعریف کر رہے تھے۔

نواز شریف نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں اور تاجروں کے نمائندوں کو بتایا کہ   ہماری معاشی پالیسی ہی نہیں، خارجہ پالیسی بھی کامیاب رہی۔ ہمارے دور میں دو مرتبہ بھارتی وزیراعظم پاکستان آئے۔  کیا کبھی کسی اور کے دورے حکومت میں بھارتی وزیراعظم پاکستان آیا ؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ ہمیں فارغ کرکے ایسابندہ لایا گیا جس نے بٹھہ بٹھا دیاْْ۔  نواز شریف نے کہا کہ آرٹی ایس بٹھانے کے باوجود 2018 میں الیکشن ہم جیت چکے تھےْ۔ہمیں 2018 میں ہمیں حکومت بنانے سے محروم کیا گیا ۔