سکول کے بچوں کی بس کھائی میں گر گئی، ایک ٹیچر جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

25 Nov, 2023 | 05:18 PM

فرزانہ  صدیق: پہاڑی علاقہ کی سیر کے لئے جانے والے طلبہ کی بس اسلام آباد کے قریب شاہدرہ کے مقام پر سڑک سے نیچے کھائی میں گر گئی۔ 

خوفناک حادثہ میں ایک22 سالہ ٹیچر  جاں بحق جبکہ 20 کے لگ بھگ طلبہ و طالبات زخمی ہیں۔ زخمیوں کو  اسلام آباد میں پولی کلینک پہنچایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی پنجاب سے طلبا کو پہاڑی علاقہ کی سیر کے لئے لیکر آئی ہوئی ہے۔ گاڑی کھائی میں گرنے سے متعدد بچے زخمی ہو گئے۔ بس کھائی میں گھرتے دیکھ کر سڑک پر موجود اور قریبی آبادی کے بہت سے لوگ مدد کے لئے پہنچ گئے۔ مقامی لوگوں نے بچوں کو الٹی ہوئی بس میں سے نکال کر اوپر سڑک پر پہنچایا۔ بعد ازاں ریسکیو ادارے اور پولیس بھی موقع پر پہنچ  گئے۔
 زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا  گیا ہے۔ پولی کلینک ہسپتال  میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی کوسٹر میں 41 طالبعلم موجود تھے. ان میں 22 بچے اور 19 بچیاں تھیں۔ بس میں سکول سے وابستہ 54 افراد سوار تھے جن میں سے 13 ٹیچر تھے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی بس میں  5 دیگر افراد بھی  سوار تھے، حادثہ کے وقت بس میں مجبوعی طور پر  59 لوگ موجودتھے۔

  یہ بس شیخو پورہ امریکن لایسم سکول سے طلبہ  کولے کر آئی ہوئی تھی۔مرنے والی ٹیچر کی شناخت 22سالہ ہانیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولی کلینک ہسپتال میں لائے گئےتمام زخمیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔  زخمی بچیوں میں 9 سالہ حریت فاطمہ، 12 سالہ نور فاطمہ شامل ہیں ، زخمی بچوں میں 9 سالہ ابوبکر ،12 سالہ فیضان جمیل اور 12 سالہ مہصم شامل ہیں 

زخمی مہصم کی حالت تشویشناک ہونے پر بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا  ہے۔

12 سالہ زخمی مہصم کی قمر کی ہڈی پر شدید ضرب آئی ہے۔

حادثہ کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور محمد ریاض موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ اسلام آباد  پولیس نے بعد ازاں بتایا کہ بچوں کی بس کو حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ گاڑی کے ڈرائیور اور عملے کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دییے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے بچوں کی عیادت کی 

ہفتہ کی شام  آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے چیف کمشنر  اسلام آباد کے ہمراہ پمز کا دورہ کیا۔ 

چیف کمشنر  نےزخمی بچوں کی  عیادت کی اور بہتر علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں

بس کا ڈرائیور گرفتار

اسلام آباد  پولیس نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد  شاہدرہ بس حادثہ کا سبب بننے والے مفرور بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔  پولیس نے  ڈرائیور کو تھانے منتقل کر دیا 

کھائی میں گاڑی گرنے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

اس حادثے میں سکول ٹیچر جاں بحق پندرہ سے زائد طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں