راجستھان ریاستی الیکشن میں ووٹوں کا بڑا ٹرن آؤٹ سامنے آ رہا ہے

25 Nov, 2023 | 04:24 PM

سٹی42: بھارت کی ریاست راجستھان میں آج ریاستی  اسمبلی کے الیکشن  میں عوام کی شمولیت کا گراف بہت اونچا جا رہا ہے۔ 

مجموعی طور پر سہ پہر 3 بجے تک 55.63% ووٹنگ ہو چکی ہے۔غیر مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ تیجارا میں پڑ رہے ہیں جہاں سہ پہر 3 بجے تک کل رجسٹرڈ ووٹوں کا انہتر فیصد سے زیادہ  ڈالے جا چکے ہیں۔ سب سے کم ٹرن آؤٹ بھرت پور میں آ رہا ہے جہاں 45.74% ووٹ کاسٹ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ راجستھان میں 22 ریاستی اسمبلی نشستوں مین سے 199 نشسستوں پر آج انتخاب ہو رہا ہے جس میں بھارت کی مرکزی سرکار پر فائض بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگرس، عام آدمی پارٹی، سماج وادی پارٹیاں، کمیونسٹ پارٹیاں اور کئی دیگر سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں لیکن اصل مقابلہ کانگرس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان ہے۔

ریاست راجستھان پر کانگرس کی حکومت ہے، آج الیکشن میں بھی بظاہر کانگرس آگے دکھائی رے رہی ہے۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی تھی اور شام 6 بجے پاکستان ٹائم ساڑھے5 بجے تک جاری رہے گی۔ شام چھ بجے کے بعد پولنگ سٹیشنوں کے اندر موجود ووٹر ووٹ ڈالنے کے حقدار ہوں گے۔

راجستھان کے رہاستی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے 51 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں