سپریم کورٹ میں غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

25 Nov, 2023 | 03:08 PM

Ansa Awais

( سٹی42)سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کی درخواست پر بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ یکم دسمبر کو سماعت کرے گا۔

 جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں،اس ضمن میں رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں