( سٹی42)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ۔
بلاول بھٹو نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں لگنے والی آگ میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔