بھارت سے سکھ یاتری براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گئے

25 Nov, 2023 | 01:59 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:ہر سال کی طرح اس سال بھی پڑوسی ملک بھارت سے سکھ یاتری براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گئے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکریٹری مزارات رانا شاہد نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔اس دوران پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ بھی موجود تھے۔رانا شاہد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، لگ بھگ 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری بھارت سے آئے ہیں۔

دوسری جانب سردار امیر سنگھ نے کہا کہ یاتریوں کو قیام و طعام اور بہترین سفری سہولتیں فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں