خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے کیخلاف اور توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

25 Nov, 2023 | 01:02 PM

Ansa Awais

 ( سٹی42) معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے کیخلاف اور توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔

  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین سمیت دیگر کی درخواستوں پر 27 نومبر کو سماعت کریں گے۔

 خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، خدیجہ شاہ نے پولیس افسروں کیخلاف بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں