اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی  

25 Nov, 2022 | 09:56 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ حکومتی اقدامات سےمہنگائی اور شرح سود میں کمی آئے گی۔

 اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے اعلان کے حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی خود مختار ہے اس میں حکومت کاکوئی عمل دخل نہیں،اس میں کوئی شک نہیں ڈالر کی اصل قیمت 200روپے سے نیچے ہے، سیاسی صورتحال میں بہتری سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

  وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے،عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا،ایک سیاسی رہنما نےملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا۔

 خیال رہے کہ بینک دولت پاکستان نے بینکوں کے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا  ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی نےشرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس اضافے کا فیصلہ کیا گیا،شرح سود 15 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد ہوگئی۔

  اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے، فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔

مزیدخبریں