(عظمت مجید)لاہور میں ڈینگی کے وار جاری،شہر میں ڈینگی بخار کے مزید 36 نئے مریض رپورٹ ہوگئے۔
لاہور میں موسم تبدیل ہونے کے باوجود ڈینگی کے حملوں میں کمی نہ آسکی،شہر میں ایک دن میں ڈینگی بخار کے مزید 36 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 237 تک پہنچ گئی۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 1143 مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا۔
شہریوں کے لئے پریشان کن خبر
25 Nov, 2022 | 07:36 PM