میٹرو بس کے مسافروں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

25 Nov, 2022 | 07:35 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث میڑو بس آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  لانگ مارچ کےباعث راولپنڈی،اسلام آباد میں ہفتے کے روز میٹرو بس آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل لانگ مارچ کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 5 اہم مقامات کو آج سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق 25 نومبر سے ہی فیض آباد، کورال چوک ،چھبیس نمبر چونگی، بے نظیر چوک سے داخلی راستے بند رکھنے  اور فیض آباد سمیت تمام اہم داخلی راستوں پربھاری نفری کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ 
 
 

مزیدخبریں