ننھے طلبا کے لئے بری خبر

25 Nov, 2022 | 06:26 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)پانچ ہزار سکولوں میں قائم ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز کی اپ گریڈیشن نہ ہوسکی، جدید کٹس بھی فراہم نہ کی جاسکیں۔
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی سستی کے باعث ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز کی اپ گریڈیشن اور جدید کٹس کی فراہمی کا معاملہ مسلسل التوا کا شکار ہے۔ اے ای اوز نے پانچ ہزار سکولوں میں سے تاحال 1900 سکولوں کا وزٹ کیا، سکولوں کا وزٹ نہ ہونے کے باعث 3100 سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری نہیں ہوسکی ہے۔

مذکورہ سکولوں میں لاہورکے 100 پرائمری سکول بھی شامل ہیں۔ اکثر سکولوں کے وزٹ کا ڈیٹا تاحال سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ ہی نہ کیا جاسکا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کا نوٹس لےلیاہے۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو فوری وزٹ کرکے 30 نومبر تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اپ گریڈیشن کیلئے سازومان جلد مہیا کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں