امریکی سفارتخانے کی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد

25 Nov, 2022 | 03:45 PM

ویب ڈیسک:پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل شمشاد مرزا کو بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں پاکستان کے منتخب رہنماؤں، فوجی قیادت، سول سوسائٹی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں کام کے لیے پُرعزم ہیں۔ امریکی سفارت خانے کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی سیکیورٹی کے مشترکہ مفاد پر کام کرنے کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔

مزیدخبریں