ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ رچی چڈھا نے آزاد کشمیرکوواپس لینے کی گیدڑبھبھکی پراپنی ہی فوج کوآئینہ دکھایا تو بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئیں۔
بھارتی فوج کے ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر حکومت فوج کو حکم دے گی تو فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلے گی، جس پر ریچا چڈا نے 24 نومبر کو ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے ’گلوان سلام کہ رہا ہے‘ لکھا جسے بھارتی فوج کی توہین سمجھ لیا گیا۔انتہا پسندوں ہندووں کو اداکارہ کی صاف گوئی پر اتنی آگ لگ گئی کہ اداکارہ کو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، یہاں تک کہ فلم پروڈیوسر اشوک پنڈت نے ریاست مہاراشٹر کی پولیس کو اپیل کی کہ وہ اداکارہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کریں، جبکہ انہوں نے ممبئی کے تھانے میں مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروادی۔
ساتھی اداکار اکشے کمار نے بھی ریچا چڈھا کی ٹوئٹ پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فوج کے گن گانا شروع کر دئیے۔
Hurts to see this. Nothing ever should make us ungrateful towards our armed forces. Woh hain toh aaj hum hain. ???? pic.twitter.com/inCm392hIH
— Akshay Kumar (@akshaykumar) November 24, 2022
اتنی دھمکیوں کے بعد اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معافی بھی مانگی مگر لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر شوبز میں پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے جون 2020 میں بھارتی فوج کو چینی فوج کے ہاتھوں متنازع علاقے لداخ کے مقام ’گلوان‘ پر بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔