ویب ڈیسک:فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید کو جریدے "جی کیو "نے دنیا کی سب سے سٹائلش شخصیت قرار دے دیا۔
نیوز آف بحرین کے مطابق اداکارہ بیلا حدید برطانوی جریدے "جی کیو" کی دنیا کے سب سے سٹائلش افراد کی فہرست میں اوّل نمبر پر ہیں۔جی کیو نے26 سالہ بیلا حدید کو دنیا کی سب سےسٹائلش شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی خواتین کے لباس، مردوں کے لباس، سمارٹ ویئر او ر پارٹی ویئر ملبوسات کو زیب تن کرنے کی صلاحیت کو خوب سراہا ہے۔
جریدے کا کہنا ہے کہ" بیلا حدید مردوں کے ملبوسات کو مرد حضرات سے بھی زیادہ بہتر انداز میں پہنتی ہیں اور ہر طرح کا فیشن اُن پر بہترین لگتا ہے"۔