ویب ڈیسک:بھارت میں پنچائیت نے 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو صرف 5 بار ’ اٹھک بیٹھک‘ کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ایک گاؤں میں پنچائیت نے ملزم کو پولیس کے حوالے نہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو مجرم بھی قرار نہیں دیا اور صرف 5 اٹھک بیٹھک کرنے کی سزا سنائی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو چاکلیٹ دینے کا وعدہ کر کے مبینہ طور پر اپنے پولٹری فارم لے کر گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
In Bihar's Nawada Arun Pandit rapes a 6 year old minor. Girl. He is given a Strict punishment of doing 5 Sit-ups by the Panchayat (village court). pic.twitter.com/8uVRpKsxdE
— Ahmed Khabeer احمد خبیر (@AhmedKhabeer_) November 24, 2022
ملزم کو پکڑے جانے پر پنچائیت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں موجود بڑے عمر کے لوگوں نے فیصلہ کیا کہ بچی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔پنچائیت نے صرف بچی کو ویران جگہ پر لے جانے پر ملزم کو سزا سنائی۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو پر غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لوگ اسے بھارت کے دیہی علاقوں میں ناانصافی قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی پولیس کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس یہ بھی تفتیش کررہی ہے کہ معاملے کو دبانے کی کن لوگوں نے کوشش کی۔