ریٹائرڈ افسر ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن بن گئے

25 Nov, 2022 | 01:02 PM

قیصر کھوکھر

قیصر کھوکھر:مزید ریٹائرڈ افسر ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن بن گئے، حکومت پنجاب نے تین ریٹائرڈ افسران کو ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا۔

شعیب طارق وڑائچ کو ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ نصیر احمد خان کو بھی ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر سرفراز احمد وڑائچ بھی ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن بن گئے ہیں، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔حکومت پنجاب نے ان افسران کو چارج سنبھالنے کا حکم دیدیا ہے۔


 

مزیدخبریں