ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حنا الطاف نے آغا سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

حنا الطاف نے آغا سے شادی کرنے کی وجہ بتادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے حنا الطاف نے کہا کہ آغا کی سب سے بڑی خوبی جو میں نے نوٹ کی وہ ان کا بے حد وفادار ہونا ہے اور وفاداری وہی چیز ہے جس پر میں زندگی میں کمپرومائز نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ آغا کا اپنی والدہ سے جو تعلق تھا اس نے بھی مجھے خاص طور پر متوجہ کیا کیوں کہ آغا اپنی فیملی پر کسی کو اہمیت نہیں دیتے۔دوران شو میزبان نے آغا سے بھی یہی سوال کیا کہ انہیں حنا میں کیا چیز اچھی لگتی ہے؟

 اس پر آغا کا کہنا تھا کہ حنا نے جو وفاداری کی بات کی یہی چیز حنا میں بھی پائی جاتی ہے، دوسرا یہ کہ حنا اپنے کام اور خاندان دونوں میں توازن رکھنا جانتی ہے، یہ فیملی کو لے کر چلنے والی شخصیت ہے، ان کی  میری امی اور بھائی سے بونڈنگ بہت اچھی ہے۔اداکار  نے مزید کہا کہ کراچی میں شادی سے قبل میری لائف بہت بکھری ہوئی سی تھی لاہور میں اگرچہ لائف میں توازن تھا کیوں کہ وہاں والدہ موجود ہیں  لیکن حنا نے آکر کراچی کی زندگی میں بھی توازن قائم کیا اب میں اپنی زندگی کو ایک مکمل زندگی مانتا ہوں جس سے مطمئن ہوں۔

Ansa Awais

Content Writer