ویب ڈیسک:اسلام آباد میں صدرِ مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی اور کھلاڑیوں سے گفتگو کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف نے عشائیے میں کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے گفتگو کی اور فاسٹ بولر سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔جنرل باجوہ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے، قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے محنت کریں۔
آرمی چیف نے کہا کہ لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو ورلڈکپ فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا۔
???? Highlights from a special event ✨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 24, 2022
Recognising and honouring the team's recent accomplishments and feats ???????? pic.twitter.com/5nqH06mNvG
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے ، بھارت ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے ہارا، ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے ۔
آرمی چیف نے مزیدکہا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ مجھے ہاکی اور فٹبال بھی پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کے لیےاپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔