ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کو خوشخبری سنا دی

25 Nov, 2022 | 09:07 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر پر معطل شدہ اکاؤنٹس کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی وی سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے لکھا کہ رائے شماری کے بعد ٹوئٹر کے معطل کچھ اکاؤنٹس آئندہ ہفتے سے بحال کردیئے جائیں گے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر کرائی گئی رائے شماری میں 31 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا، جن میں سے 72.4 فیصد افراد نے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا۔

مزیدخبریں