ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون سمیت تین انسانی اسمگلرز گرفتار

25 Nov, 2022 | 08:52 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

ایف آئی اے کےمطابق گرفتار انسانی اسمگلرز میں اجمل، مجاہد رمضان اور آسیہ سعید شامل ہیں، ملزمان نے سادہ لوح افراد کو بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے۔ایف آئی کے مطابق ملزمان لوگوں سے پیسے ہتھیا کر انہیں جعلی ویزے دیتے تھے، ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی کے مطابق ایک اور کارروائی میں لاہور ائیرپور ٹ پر جعلی ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں