میو ہسپتال میں میل نرس پر مبینہ تشدد ؛ وجہ سامنے آگئی

25 Nov, 2021 | 10:37 PM

M .SAJID .KHAN

(زاہد چودھری)میو ہسپتال میں میل نرس پر ایم ایس آفس میں مبینہ تشدد کے خلاف نرسز کا احتجاج، ایم ایس اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے دفاتر کے سامنے دھرنا دیدیا ۔
 میو ہسپتال میں کام کرنے والے میل نرس روبن کو نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کاحکم نہ ماننے کی شکایت پر ایم ایس آفس میں بلوا کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ واقعہ کے خلاف میو ہسپتال میں نرسز نے کام چھوڑ دیا اور احتجاج کیا ۔

نرسز نے ایم ایس آفس اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور میل نرس روبن پر تشدد کرنے پر شدید احتجاج کیا ۔ نرسز نے کہا کہ انتظامیہ کی ایما پر ایک درجن سے زائد ملازمین نے میل نرس پر تشدد کیا جو بہیمانہ اقدام ہے ۔

نرسز نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ میل نرس پر ایم ایس کے دفتر بلا کر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں