(علی ساہی)ہائی ویز پٹرولنگ فورس کونفری کی شدیدکمی کاسامنا،،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو1223کانسٹیبلز ، 277 ڈرائیورزکی بھرتی کرکے 26چیک پوسٹس کو فعال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی 26آپریشنل پوسٹوں کے لئے نفری کی کمی کا سامناہے ۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ میں کانسٹیبل کی 8145 سیٹوں پر 6922اہلکار تعینات ہیں،کانسٹیبل کی 1223اور ڈرائیور کا نسٹیبلز کی 277سیٹیں خالی ہیں ۔
آئی جی پنجاب نےخالی سیٹوں پر بھرتیوں کے لئے منظوری دے دی ہے۔اسٹیبلیشمنٹ پنجاب نے پی ایچ پی کے سربراہ کو مراسلہ بھجوادیاہے۔بھرتیاں دو سال میں اشتہار دیکر کی جائیں گی۔