(جمالدین جمالی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چوہنگ کے علاقے میں ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس پر سماعت، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئےسماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
ملزمان کو جیل سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس پر مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ملزموں کے وکیل نے کہا ابھی میری تیاری نہیں آج فرد جرم عائد نہ کی جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئےطلب کیا ہے،ملزم عمر فاروق اور منصب کو پولیس نے چالان میں گناہ گار قرار دیا ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا ڈی این اے رپورٹ سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے پولیس نے ملزمان کےخلاف تمام شواہد کو چالان کا حصہ بنایا ہے فرد جرم عائد کی جائے۔
واضح رہے کہ ماں بیٹی نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا، ملزمان نے 22 اگست کی رات کو ماں بیٹی کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔