شاہد ندیم سپرا: رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع لاہور کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، بیس اور اکیس فروری کو اجتماع ہوگا۔
شیڈول کے مطابق لاہور کا تبلیغی اجتماع بیس اور اکیس فروری کو رائیونڈ اجتماع گاہ میں ہوگا، اجتماع میں صرف لاہور کے رہائشی شریک ہو سکیں گے، دوسری جانب عالمی اجتماع 2022 کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا، آئندہ سال عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ تین، چار اور پانچ نومبر کو ہو گا جبکہ نو، دس اور گیارہ نومبر 2022 کو عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شیڈول کا اعلان
25 Nov, 2021 | 08:13 PM