پاکستان کا شاہین ون اے میزائل کا کامیاب تجربہ

25 Nov, 2021 | 07:27 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان نے شاہین ون اے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون اے زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے، تجربہ کا مقصد ہتھیاروں کے اس نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرامیٹزکی دوبارہ جانچ تھا۔

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا،ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجنیئرز کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا،اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں، انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا،ڈی جی نے سائنسدانوں، انجینئرز کی بہترین تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

مزیدخبریں