پرندے پالنے کے شوقین افراد کے لئے بری خبر

25 Nov, 2021 | 06:27 PM

Imran Fayyaz

(رومیل الیاس)گھروں پر پرندے پالنے کے شوق میں مہنگائی آڑے آ گئی، مختلف نسل اور اقسام کے طوطوں کی قیمت میں 150 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ دکانداروں کے مطابق روپے کی بے قدری  اور درآمدی ڈیوٹیز اور مہنگی خوراک نے پرندوں کا بجٹ بڑھا دیا ہے۔
پرندوں کا چہچہانا زندگی کی علامت ہے، بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والے پرندے ماحول کی دلکشی بڑھاتے ہیں، کچھ عرصہ سے گھروں پر پرندے پالنے کے شوق میں خاصا اضافہ ہوا ہے لیکن منہ زور مہنگائی اس شوق کی تکمیل میں بھی آڑے آ گئی ہے۔

چند ماہ قبل 500 روپے میں ملنے والا آسٹریلین طوطے کا جوڑا 2 ہزار روپے کا ہو گیا ہے، پہاڑی را طوطے کا پئیر خریدنے کے لیے 50 ہزار روپے جیب میں ہونے چاہئیں جبکہ مکاو اور گرے پیرٹ کا بجٹ ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔

دکانداروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے اور ٹیکسز کے باعث پرندوں کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ رواں سال ان کی خوراک کا بجٹ بھی ڈبل ہو گیا ہےصرف طوطے ہی نہیں، کبوتر، تیتر اور دیگر پرندوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں