ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران تماشائیوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے۔
بھارتی شہر کانپور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں بھارتی تماشائیوں نے پاکستان سے نفرت کی انتہا کردی اور کھیل کے دوران نعرے بازی کی۔ ٹیسٹ میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران جہاں کمنٹیٹر اپنے تبصروں پرمصروف تھے وہیں بیک گراؤنڈ پر بھارت کے حق میں اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی آوازیں گونج رہی تھیں۔
بھارت شہریوں نے کھیل کو بھی نفرت کا آلہ بنایا ہوا ہے جس کا ثبوت بھارت نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ میں ’پاکستان مردہ باد‘ کے اسٹیڈیم میں لگتے ہوئے نعرے ہیں pic.twitter.com/4F4lbq5hHz
— Syed Aamir Hussain (@Syed0888) November 25, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کے پہلے دن پس منظر میں ’پاکستان مردہ باد‘ کے نعرے سنے جاسکتے ہیں۔ صارفین کی جانب سے تماشائیوں کی نفرت انگیز نعرے بازی پر تنقید کی جارہی ہے۔
Disappointing to see that instead of concentrating on the cricket, some fans in the stadium at Kanpur were shouting Pakistan murdabad #INDvNZ #Cricket
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) November 25, 2021
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے کوئی کرکٹ سیریز 2012 سے لے کر اب تک نہیں کھیلی گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ حالیہ ٹی20 ورلڈکپ میں مدمقابل آئیں تھیں جہاں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔