ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کے سپوت ڈاکٹر مبشر رحمانی کے لئے ایک اور عالمی اعزاز

dr, mubashar rahmani computer scientist
کیپشن: dr, mubashar rahmani
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستانی کمپیوٹرماہر ڈاکٹر مبشر رحمانی کے لئے ایک اور عالمی اعزاز۔ دنیا کے ایک فیصد بہترین کمپیوٹرسائنس  ریسرچرز  میں شامل ہوگئے۔

امریکی کمپنی ’کلیریویٹ انالیٹکس‘  کی طرف سے مرتب کردہ عالمی فہرست میں صرف وہ سائنسدان شامل ہوتے ہیں جن کی ریسرچز دنیا بھر میں استعمال ہوتی ہیں۔ڈاکٹر مبشر رحمانی اس وقت آئرلینڈ کی ’منسٹر ٹیکنالوجی یونیورسٹی‘ میں بطور اسسٹنٹ لیکچرار  خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 2004 میں جام شورو کی مہران یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر انجنئیرنگ میں گریجویشن کرنے والے مبشر رحمانی نے ماسٹرزاور پی ایچ ڈی فرانس سے کی۔ دو کتابوں کے مصنف م مبشر رحمانی کو  کو حکومت پاکستان اور غیرملکی اداروں کی جانب سے متعدد عالمی اعزازات سےنوازا جاچکا ہے۔