ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر تحفظ ماحولیات نے آلودگی کے خاتمے کیلئے سفارشات پیش کردیں

Minister bao Rizwan letter to cm
کیپشن: Minister bao Rizwan letter to cm
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے آلودگی کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارشات پیش کر دیں
 وزیر ماحولیات کی ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام سے متعلق مشینری پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ انڈ سٹری میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر تعلیم ماحولیات کو نصاب کا لازمی حصہ بنائیں ۔ بچوں کو ابتداء سے ہی صاف ستھرے ماحول کی اہمیت سے آگا ہ کرنا ہوگا۔
صوبائی وزیر محمد رضوان نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام بھی خط میں کہا کہ تمام سرکاری گاڑیوں کی پنجاب وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم (وکس سینٹر) سے جانچ کرائی جائے۔وکس سے سرٹیفیکیٹ کے عمل کو لازمی بنایاجا ئے۔ ماحولیاتی آلودگی میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا بہت بڑا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سب کابینہ کمیٹی کے اجلا س میں پیش کی گئی اینٹی سموگ سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔اپنے ماحول کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے سب کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا