ویب ڈیسک: بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائیں استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے پاکستان حکومت سے باضابطہ درخواست کی ہے ۔سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو پاکستانی حدود سے گزرنے دیا جائے، بھارت کی پاکستان کو درخواست ۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔پاکستانی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے بھی بھارت کی درخواست کے حوالے سے رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوادی گئی ہے ۔رپورٹ کی روشنی میں حکومت پاکستان بھارت کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔