ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'' ایم جی'' کا ٹویوٹاکرولا اور ہنڈا سوک کا توڑ لانے کا اعلان

MG new model is coming
کیپشن: MG5
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: '' ایم جی'' نے ٹویوٹا کرولا اور ہنڈا سوک کی پاکستان میں چھائی برتری توڑنے کے لئے دو دن بعد نئی گاڑی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ٹیزر سے ملک بھر میں سنسنی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں ایک شوخ پیلے رنگ کی گاڑی نظر آتی ہے  جس کے ساتھ لفظ نمودار ہوتے ہیں'' ایم جی کی دنیامیں خوش آمدید'' صرف دو دن بعد''۔ 

ہر پاکستانی کار لور کی زبان پر اس کے بعد صرف ا یم جی کا ہی ذکر ہے۔ جتنے منہ اتنی باتیں۔۔ کسی کا خیال ہے کہ یہ موجودہ ماڈلز کی ری لانچنگ ہے تو اکثریت کا خیال ہے کہ گاڑی کی لک ''ایم جی ،جی ٹی '' کی ہے اور یہی لانچ ہونے جارہی  ہے۔

''ایم جی ،جی ٹی '' جیسے ایم جی فائیو بھی کہا جاتا ہے اگر پاکستان میں لانچ ہونے جاررہی ہے تو یہ واقعی ٹویوٹا کرولا اور ہنڈا سوک کا توڑ ہے۔ سی سیگمنٹ کمپیکٹ سیڈان جو دو ویرئنٹ میں دستیاب ہے ایک تو1.5 لٹر چارسلنڈر کے طافتور پٹرول انجن کے ساتھ جو 119 ہارس پاور کے ساتھ 135 نیوٹن ٹارک پیدا کرنے کا اہل ہے اور دوسرا 1.5 لٹر ٹربو چارجڈ فورسلنڈر پٹرول انجن جو 173 ہارس پاور کے ساھ 230 نیوٹن ٹارک کی اہلیت رکھتا ہے.

ایم جی فائیو پانچ مینول گئیرز یا آٹومیٹک سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ دستیاب ہے۔ چھ ائیر بیگز، اینٹی لاک بریک سسٹم، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی) اور بریک اسسٹنٹ۔ ٹریکشن کنٹرول ،الیکٹرونک سٹیبلٹی کنٹرول( ای ایس سی) اور ایم جی پائلٹ پیکج ( جس میں ڈرائیور کے لئے بے شمار نت نئے فیچرز جیسے خودکار بریکنگ، اڈاپٹو کروز کنٹرول، لین ڈیپارچر وارننگ، فرنٹ اور رئیر ٹکر سے بچاؤ کی وارننگ وغیرہ شامل ہیں) کی سہولیات شامل ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل کمپنی نے ایم جی فائیو 2022 کے آخر تک متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم اب ٹیزر کی یکے بعد دیگرے آنے سے لگتا ہے کہ ایم جی فائیو جلد ہی پاکستان میں لانچ ہونے جارہی ہے.