ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت  اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرائے گا،ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کا امکان

bit coin
کیپشن: bit coin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : بھارت  اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرائے گا، بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی لگانے کا  امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بھارت کی وفاقی حکومت 29 نومبر سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس کے دوران کرپٹو کرنسی  پر نیا قانون کرپٹو کرنسی اینڈ ریگولیشن آف آفیشل ڈیجیٹل کرنسی بل 2021 متعارف کرانے  جارہی ہے ۔ یہ بل  ریزرو بنک آف انڈیا کی جانب سے سرکاری ڈیجیٹل کرنسی کی تخلیق کے لیے ایک فریم ورک  تشکیل دے گا ممکنہ طور پر بھارت 2030 تک اپنی ڈیجیٹل کرنسی نافذ کرسکتا ہے۔

 تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے کرپٹو کو بطور کرنسی تسلیم کرنے کا امکان نہیں ہے، لیکن وہ شہریوں کو ڈیجیٹل سکے کو حصص، سونے یا بانڈز جیسے اثاثے کے طور پر رکھنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ اس مقصد کے لئے  سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کو ریگولیٹر کے طور پر نامزد کرنے کا معاملہ بھی زیرغور ہے۔

اگربھارتی حکومت کرپٹو کرنسیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتی ہے تو پھر بھی ممکنہ طورپر سرمایہ کاروں کو اپنے اثاثے فروخت کرنے کے لیے تین سے چھ ماہ کا وقت دیا  جائے گا۔