پی ٹی سی ایل صارفین کو بڑا دھچکا، انٹر نیٹ پیکجز کی قیمت تیسری مرتبہ بڑھا دی گئی

25 Nov, 2021 | 12:55 PM

ویب ڈیسک: پی ٹی سی ایل نے ایک سال میں انٹرنیٹ پیکجز کی قیمت تیسری دفعہ بڑھا دی، اب 15 ایم بی پی ایس (میگا بائٹس پر سیکنڈ) کے پیکج کے لئے ماہانہ 2829 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
 چھ ایم بی پی ایس ، آٹھ ایم بی پی ایس اور 25 ایم بی پی ایس کے پیکجز کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم پی ٹی سی ایل نے کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمارٹ ٹی وی اور ٹیلے فون کالز کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ صبح صبح پاکستانی صارفین کو اپنے موبائل فون پر پیغام موصول ہوا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ پی ٹی سی ایل نے اپنے انٹر نیٹ پیکجز کی قیمتوں میں ایک ماہ بعد ہی دوبارہ اضافہ کردیا ہے جس کے بعد کئیوں کی تو بھوک ہی مرگئی اور وہ ناشتہ کئے بغیر ہی اپنے دفاتراور تعلیمی اداروں کو روانہ ہوگئے۔
یاد رہے پی ٹی سی ایل ک مقابلے  دیگر براڈ بینڈ انٹرنیٹ پروائڈر اور موبائل نیٹ ورک کمپنیاں مقابلے کے صحت مند رحجان کی وجہ سے نسبتا کم ریٹ پر بہتر سروس اور انٹر نیٹ اسپیڈ فراہم کررہی ہیں۔

گذشتہ کچھ سالوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پرووائڈز کی تعداد بھی بڑھی ہے تاہم عوام میں ریاستی ادارے کی جانب سے اس بے رحمانہ سلوک کے بعد مایوسی پائی جارہی ہے۔ خصوصا طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل انٹر نیٹ پیکجز میں کئے جانیوالا ظالمانہ اضافہ واپس لے۔ 

مزیدخبریں