دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بڑا منصوبہ مکمل

25 Nov, 2021 | 12:47 PM

سٹی 42 : بورڈ آف مینجمنٹ جناح ہسپتال گوہر اعجاز کا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بڑا منصوبہ مکمل ۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کو انتظار گاہ کی بہترین سہولت کی فراہمی۔ 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے جدید سہولتوں سے آراستہ مہمان خانہ تعمیر، 5 کروڑ کےعطیہ سے ڈاکٹرز کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ کیفے ٹیریا بھی تیار کر لیا گیا۔

8 کروڑ 80 لاکھ روپے کے عطیہ سے 10ماہ کی ریکارڈ مدت میں 300 سے زائد افراد کیلئے مہمان خانہ بنایا گیا ہے۔ دور دراز سے جناح ہسپتال آنے والے مریض اور ان کے لواحقین کو مہمان خانے میں رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جناح ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ نے مسیحاوں کیلئے بھی انقلابی اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیئرمین  بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کے ہمراہ افتتاح کیا ۔

صوبائی وزیر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ فرینڈ آف جناح کی جانب سےمالی امداد کیساتھ  ساتھ مستحق دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ قابل تعریف ہے اور حکومت اس احسن اقدام پر مشکور ہے
 چیئرمین  بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کی جانب سے 5کروڑ کے ذاتی عطیہ سے سٹیٹ آف دی آرٹ کیفے ٹیریا کی تعمیر کی گئی۔۔ جس میں بیک وقت اڑھائی سو ڈاکٹرز کیلئے جدید سہولتیں مہیا کی گئی ہیں اور یہ کسی بھی علاجگاہ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ان کا کہنا ہے جناح ہسپتال میں مزید نو منصوبے تکمیل کے قریب ہیں

بورڈ آف مینجمنٹ کی کاوشوں سے جناح ہسپتال کا تمام ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے۔ مریضوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے کئی منصوبے مکمل اور کئی منصوبے جاری ہیں۔

مزیدخبریں