بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کا خطرہ برقرار، عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کردیا

25 Nov, 2021 | 12:27 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی وجہ سے وبا کے پھیلاؤ میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ اب بھی ایک خطرہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنوم نے کہا ہے کہ ویکسین شدہ افراد سمجھتے ہیں کہ شاید اب انہیں مزید کسی اور حفاظتی تدابیر کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ احساس تحفظ غلط ہے۔ ویکسین شدہ افراد کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسینز جانیں بچاتی ہیں لیکن وہ بیماری کی منتقلی کو مکمل طور پر نہیں روکتیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کی قسم اب دنیا مبں چھا چکی ہے۔ اعدادوشمار  کے مطابق  بھارتی ڈیلٹا سے پہلے، ویکسینز نے وبا کے پھیلاؤ کو تقریباً 60 فیصد تک کم کردیا تھا، لیکن اب یہ شرح تقریباً 40 فیصد تک گر گئی ہے۔ اگر آپ کو ویکسین لگائی جاتی ہے تو آپ کو شدید بیماری اور موت کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے لیکن پھر بھی آپ کو وائرس منتقل ہونے اور دوسروں کے اس سے متاثر کرنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ چہرے کا ماسک پہننا، فاصلہ برقرار رکھنا اور ہجوم سے بچنا چاہیے اور دوسروں سے باہر یا صرف ہوادار اندرونی جگہ پر ملنا چاہیے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 25 کروڑ 91 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

’کورونا کی وبا سے اب تک دنیا میں 51 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ دنیا میں اب تک کورونا ویکسین کی 7 ارب 78 کروڑ 35 لاکھ 60 ہزار سے زائد خوراکیں لگ چکی ہیں۔ 

مزیدخبریں