ویب ڈیسک: افغان طالبان کا ہزاروں ایکڑ پر بھنگ کی کاشت کے لئے آسٹریلوی کمپنی سےمعاہدہ، افغانستان میں آسٹریلیا 45 کروڑڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا۔
طالبان اور آسٹریلیا میں ہونے والے معاہدے کے تحت طبی کریم تیار کرنے والی آسٹریلوی کمپنی ہزاروں ایکڑ پر بھنگ کا پروسیسنگ مرکزقائم کرنا چاہتی ہے۔
طالبان کے پریس ڈائریکٹر قاری سعید خوستی نے بتایاکہ معاہدے کے تحت منصوبے پرآیندہ چند روز میں عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بھنگ سے طبی کریم تیار کرنے والی آسٹریلوی کمپنی کوملک میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت بھنگ کی فصلوں تک رسائی دی جائے گی۔
افغانستان کے نائب وزیرمنشیات نے گذشتہ روز کمپنی کے نمایندے سے ملاقات کی تھی۔اس کمپنی نے اس منصوبے کے لیے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔
صوبہ قندھارمیں طالبان کے گورنر یوسف وفا نے اکتوبر میں کہا تھا کہ منشیات استعمال کرنے والوں کو گرفتارکیا جارہا ہے اور کسانوں کو بھنگ یا پوست کی کاشت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
یادرہےبھنگ اورپوست کی فصلیں ماضی قریب میں سخت گیرطالبان کی امریکاکی قیادت میں غیرملکی افواج کے خلاف مزاحمتی جنگ کے دوران میں آمدن کا اہم ذریعہ سمجھی جاتی تھیں ۔