شہری ہوجائیں خبردار، ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

25 Nov, 2021 | 10:19 AM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: عام عوام کی سوار ی موٹرسائیکل سواربھی ہو جائیں ہوشیار، لاہورمیں گزشتہ چھ روز میں تین ہزارموٹرسائیکل اور گاڑیوں کو ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 3 ہزار سے زائد گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو جرمانہ کیا گیا۔ سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ اب ون وے کی خلاف ورزی پر 2 سو کی بجائے پورے 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے۔ دو، دو ہزار جرمانہ کرنے سے ون وے کی خلاف ورزی میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ 17 ہزار سے زائد موٹرسائیکل و گاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ اعداد وشمار کے مطابق 90 فیصد ون وے ٹریفک میں کمی دیکھنے میں آئی، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر دو، دو ہزار روپے تک جرمانہ کیا جارہا ہے جبکہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں